اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں کامران فاروقی پر فرد جرم عائد

ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کا صحت جرم سے انکار ،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا

منگل 14 فروری 2017 16:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) انسدا ددہشت گردی کی عدالت نے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں ایم کیو ایم کے رکن سند ھ اسمبلی کامران فاروقی پر فرد جرم عائد کردی ہے ۔ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا ہے ۔منگل کو انسدادہشتگردی کی عدالت میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی پیش ہوئے ۔عدالت نے ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروقی پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت میں کامران فاروقی نے صحت جرم سے انکار کردیا۔رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ میں دل کا مریض ہوں مجھ پر فرد جرم عائد نہ کی جائے۔ عدالت نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی ہے ۔ واضح رہے کامران فاروقی کے خلاف تھانہ نبی بخش میں دھماکہ خیز مواد اور چوری کی موٹر سائیکل رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔