Live Updates

رینجرزآپریشن کراچی میں ہےتوپنجاب میں بھی شروع ہوناچاہیے،عمران خان

پولیس کوٹھیک نہ کیاگیاتودہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیت سکتے،ضرب عضب کافائدہ اٹھانےکیلئے فاٹاریفارمزکی ضرورت ہے،پی ایس ایل کافائنل ہی نہیں بلکہ پوراپی ایس ایل پاکستان میں چاہتاہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی لاہورایئرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 فروری 2017 16:20

رینجرزآپریشن کراچی میں ہےتوپنجاب میں بھی شروع ہوناچاہیے،عمران خان

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 فروری2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاے کہ رینجرزآپریشن کراچی میں ہے توپنجاب میں بھی آپریشن شروع کیاجاناچاہیے،پولیس کوٹھیک نہ کیاگیاتودہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیت سکتے،ضرب عضب کافائدہ اٹھانے کیلئے فاٹاریفارمزکی ضرورت ہے۔ انہوں نے آج لاہورایئرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ رینجرزاور فوج پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔

پولیس کوغیرسیاسی اور غیرجانبدارہوناچاہیے۔ایس ایچ اوزکی تقرریاں حمزہ شہبازکرتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رینجرزآپریشن کراچی میں ہے توپنجاب میں بھی آپریشن شروع کیاجاناچاہیے۔ عمران خان نے الزام عائد کیاکہ شہبازشریف نے چندسال پہلے دہشتگردوں کوکہاکہ پنجاب میں کچھ نہ کرنا۔باقی جہاں جومرضی کرو۔عمران خان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ہم سب نے دستخط کیے ہیں۔

نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کویقینی بنایاجاناچاہیے۔ اس کے برعکس ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے بعد جوامن قائم ہوا،یہ بھی ضائع ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ میں توپی ایس ایل پورے کاپوراپاکستان میں چاہتاہوں صرف فائنل نہیں چاہتا۔سری لنکاپردہشتگردی کے حملے کے بعد دنیامیں یہ تاثرگیاکہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے محفوظ جگہ نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات