ٹیکس حکام کی طرف سے مارکیٹوں میں چھاپوں کی مذمت،ایف بی آر تاجروں سے مجرموں جیسا سلوک نہ کرے ‘ لاہور چیمبر

منگل 14 فروری 2017 15:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر محمد ناصر حمید خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر مارکیٹوں میں چھاپے بند کرے اور ایسا انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے متعلقہ چیمبر اور ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لے کیونکہ تاجروں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کرنے سے کاروباری ماحول بٴْری طرح خراب ہورہا ہے۔

لاہور چیمبر میں آٹوموبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (پاسپیڈا) کے وفد سے ملاقات میں محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ کاروباری برادری حکومتی محاصل کا سب سے بڑا ذریعہ ہے لہذا اسے عزت واحترام دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکایات کے مطابق ایف بی آر حکام نے ایک ہی روز میں برانڈرتھ روڈ اور دیگر کئی کاروباری مقامات پر چھاپے مارے جس سے تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آٹوموبائل سپیئر پارٹس کے امپورٹرز پہلے ہی سورس پر 100فیصد سیلز ٹیکس سیلز سے بھی پہلے ادا کررہے ہیں ، اس کے باوجود ٹیکس آڈٹ کے نام پر چھاپے مارنا اور کاروباری ساکھ خراب کرنا کسی طرح درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق ٹیکس حکام نے ایک ماہ تک چھاپے مارنے کا سلسلہ معطل کرنے کا عندیہ دیا ہے لیکن یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

مزید یہ کہ ایک ماہ کے لیے یہ سلسلہ معطل کرنا مسئلے کا حل نہیں۔ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر نے کہا کہ اگر ایسے کاروبار دشمن اقدامات ہوتے رہے تو کاروبار بند ہونگے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو مالی سال 2017-18ء کے لیے مقررہ اپنے اہداف کسی صورت پورے نہیں کرپائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا قیام تاجر برادری کو سہولیات دینے کے لیے عمل میں لایا گیا تھا لیکن یہ اس کے اٴْلٹ اقدامات اٹھارہا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر بھی زور دیا کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ایسے کاروبار دشمن اقدامات اٹھانے سے روکیں۔

متعلقہ عنوان :