جنوبی وزیرستان میں موبائل ہسپتال کا مختلف علاقوںمیں فری میڈیکل کاانعقاد

منگل 14 فروری 2017 15:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) موبائل ہسپتال پروگرام فاٹا جو ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ فاٹا کی سرپرستی میں کام کررہی ہے۔ فاٹا کے مختلف علاقوں میں جہاں پر صحت کی سہولت میسر نہیں ہے۔ لوگوں کو طبعی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں جنوبی وزیرستان کے دور دراز علاقوں، راغزئی، انگوراڈہ، کالا شاہ، اعظم ورسک اور تنائی میں مختلف بیماریوں کی روک تھام کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں ماہر ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس سٹاف اور سپورٹنگ سٹاف کے زیر نگرانی ان علاقوں کے غریب لوگوں کو مفت طبعی سہولتیں فراہم کی گئی یہ کیمپ مسلسل چھ روز تک جاری رہا۔ جس میں 5689مریضوں کو مفت طبعی سہولیات فراہم کی گئی۔ فری میڈیکل کیمپ جس میں مریضوں کے 220ایکسرے بھی نکالے گئے مائنر سرجری کے 151مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور اسکے علاوہ مریضوں کی مختلف 216ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ ان کمپین کا مقصد قبائلی علاقوں میں بیماریوں سے بچائوکی بارے میں شعورپیدا کرنے اور ساتھ میں علاقے کے لوگوں کو ان کے دروازے پر مفت طبعی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔

متعلقہ عنوان :