سانحہ لاہور، حساس اداروں کا پنجاب میں آپریشن کرنے کافیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 فروری 2017 14:34

سانحہ لاہور، حساس اداروں کا پنجاب میں آپریشن کرنے کافیصلہ

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 فروری 2017ء) : سانحہ لاہور کے بعد حساس اداروں نے پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب میں کالعدم اور نام بدل کر کام کرنے والی تنظیموں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔ دہشتگردوں کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کا آغاز جنوبی پنجاب سے ہو گا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز چئیرنگ کراس پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک 13 افراد شہید جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
 

متعلقہ عنوان :