امریکا لاہور خودکش دھماکے کی مذمت،مکمل تعاون کی یقین دھانی

دہشتگردی کے خاتمے تک اطمینان سے نہیں بیٹھیں گے،ترجما ن امریکی محکمہ خارجہ کا متاثرین سے اظہارہمدری

منگل 14 فروری 2017 14:25

امریکا لاہور خودکش دھماکے کی مذمت،مکمل تعاون کی یقین دھانی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) امریکا نے لاہور میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مشکل کی گھڑی میں امریکا پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کے خاتمے تک اطمینان سے نہیں بیٹھیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے کہاکہ مشکل کی گھڑی میں امریکا پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ دہشتگردی کے خاتمے تک اطمینان سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے دہشتگردی سے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے بھی نے بھی لاہور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔