ٹیکس چوری کیخلاف اقدامات ،آئی ایم ایف نے تفصیلات مانگ لیں

منگل 14 فروری 2017 14:09

ٹیکس چوری کیخلاف اقدامات ،آئی ایم ایف نے تفصیلات مانگ لیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس نظام میں مبینہ کرپشن اورٹیکس چوری کے خاتمہ کیلیے اقدامات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اورعالمی مالیاتی ادارے درمیان مذاکرات رواں ماہ کے اختتام پر متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے لیے آئی ایم ایف نے حکومت سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو میں اضافے کیلیے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان یہ مذاکرات آرٹیکل فور کے تحت ہونگے،جس میں آئی ایم ایف کو ٹیکس چوری اور ان کیخلاف کارروائی کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ محصولات وصولی کی تفصیلات بھی بتائی جائیں گی۔خیال رہے کہ مذاکرات میں آئی ایم ایف پروگرام کے بعد ملکی معاشی کارکردگی کا بھی جائزہ لیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :