لاہور ہائیکورٹ نے سی ایس ایس کے امتحانات اردو میں لینے کا فیصلہ جاری کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 فروری 2017 13:47

لاہور ہائیکورٹ نے سی ایس ایس کے امتحانات اردو میں لینے کا فیصلہ جاری ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 فروری 2017ء) : لاہور ہائیکورٹ نے سی ایس ایس کے امتحانات اُردو زبان میں لینے سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 2018ء کے سی ایس ایس امتحانات اُردو زبان میں لینے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر ایک درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے اُردو زبان کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے کے احکامات جاری کیے تھے لیکن سی ایس ایس کے امتحانات تاحال انگریزی زبان میں لیے جا رہے ہیں جس سے ایسے اُمیدوار جو انگریزی زبان میں زیادہ مہارت نہیں رکھتے، سی ایس ایس امتحانات  میں کامیابی سے محروم رہ جاتے ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ سی ایس ایس کے 2017ء میں ہونے والے امتحانات اُردو زبان میں لیے جانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ جس پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے موقف اختیار کیا کہ 2017ء کے سی ایس ایس کے امتحانات اُردو زبان میں لینے کے لئے وقت کم ہے ، البتہ 2018ء کے سی ایس ایس امتحانات اُردو زبان میں لیے جائیں گے ۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے اُردو زبان کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :