رام اللہ، اسرائیلی فوج نے یہودی آباد کاروںکے مکانوں پر پتھرائو کے الزام میں دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

منگل 14 فروری 2017 13:45

رام اللہ، اسرائیلی فوج نے یہودی آباد کاروںکے مکانوں پر پتھرائو کے ..
رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر البریح کے شمال مشرق میں یہودی آباد کاروں کے مکانات پر پتھرائو کی پاداش میں دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوانوں نے 'بیت ایل' یہودی بستی میں مقیم اسرائیلی آبادکاروں کے گھروں کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ یہ مکانات البریح شہر کے شمال مشرق میں واقع فلسطینیوں کی اراضی چھین کر تعمیر کئے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے یہودی آبادی میں لگائے خفیہ کیمروں کی مدد سے فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ ان پر یہودی بستی میں پتھراو کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس واقعہ میں کسی آباد کارکو نقصان نہیں پہنچا۔درایں اثنا اسرائیلی فوج نے ایک بیان میںتصدیق کی ہے انہوں نے گزشتہ روزبیت لحم کے علاقے سے عائدہ مہاجر کیمپ سے تعلق رکھنے والے تیرہ سالہ فلسطینی لڑکے کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس نوجوان پر الزام تھا کہ اس نے ریچل کوری کے مقبرہ کو نقصان پہنچایا۔ ریچل کوری فلسطین نواز انٹرنیشنل سالیڈریٹی گروپ سے تعلق رکھنے والی امریکی دوشیزہ تھیں۔ دوسری فلسطینی انتفاضہ کے دوران انہیں رفح کے علاقے میں فلسطینیوں کے گھر منہدم کرنیوالے اسرائیلی بلڈوزر نے 16مارچ 2013کو کچل دیا تھا۔بیان کے مطابق گرفتار لڑکے کو مشروط رہائی دیدی جائیگی تاہم بعد میں اس کیخلاف باقاعدہ فرد جرم عائد کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :