جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق سے امیر جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرعبدالرشید ترابی کی اہم ملاقات مسئلہ کشمیرسمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

جمہوری نظام کے استحکام اور اچھی سیاسی فضاء کو قائم کرنے کے لیے جماعت اسلامی پاکستان نے وزارت عظمیٰ کے لیے میاں نواز شریف اور سپیکر کے لیے ایاز صادق کو ووٹ دیے اور ان پر اعتماد کیا،سراج الحق

منگل 14 فروری 2017 13:43

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق سے امیر جماعت اسلامی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسینیٹر سراج الحق سے جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ممبرقانون ساز اسمبلی اور کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے اہم ملاقات کی اس موقع پرمسئلہ کشمیرسمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کیا،ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہماری پالیسی بڑی واضح ہے کہ جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر گلگت بلتستان اپنے فیصلوں میں آزاد ہے،پاکستان کی دیگر قومی جماعتوں کو بھی جماعت اسلامی کے نقش قدم پرچلتے ہوئے مقامی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے،ریاستی معاملات میں ریاستی قیادتوں پر ہی اعتماد کیا جائے ،ہماری دلی خواہش ہے کہ آزا دجموںوکشمیرآزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنے، اس حوالے سے جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکی خدمات شاندار ہیں اور اس تسلسل کو برقراررکھنے کی ضرورت ہے،تحریک آزادی کشمیرجن مراحل سے گزررہی ہے اس کا تقاضاہے کہ ذرائع ابلاغ او رسفارتی محاذ پر اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی جائے،جماعت اسلامی پاکستان اپنے کشمیریوںبھائیوں کے ساتھ ہے،انھوںنے کہاکہ آزاد کشمیرمیں سیاسی رواداری کی اچھی رویات قائم ہے اور اس کو برقرار اور قائم رہناچاہیے،جماعت اسلامی پاکستان میں نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے ،جمہوری اداروں کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتی ہے،اسی لیے ہم نے کوشش کی کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے،جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والی کسی کاروائی کا حصہ نہ بنے اور اور اس کی حوصلہ افزائی بھی نہ کریں،جمہوری نظام کے استحکام اور اچھی سیاسی فضاء کو قائم کرنے کے لیے جماعت اسلامی پاکستان نے وزارت عظمیٰ کے لیے میاں نواز شریف کوووٹ دیے اور سپیکر کے لیے ایاز صادق کو ووٹ دیے اور ان پر اعتماد کیا،جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور قومی سلامتی کے معاملے میں اپنے سیاسی ایجنڈے کو بالاطاق رکھتے ہوئے قومی ایجنڈے کی حمایت کی،انھوںنے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان نے کرپشن فری پاکستان مہم دوسال سے جاری ہے ،اس میں ہمارا ہدف اداروں سے کرپش کے ناسور کا خاتمہ ہے،ہماری یہ تحریک کسی شخصیت کے خلاف نہیں بلکہ کرپٹ نظام کے خلاف ہے،پانامہ لیکس نام سامنے آنے کے بعد ہم کورٹ میں گئے کہ ان کے سب لوگوں کے بارے میں تحقیق ہونی چاہیے،تحقیق کے لیے کمیشن قائم کیا جائے،اس حوالے سے سپریم کور ٹ نے کمیشن بنانے کی بجائے خود سماعت کا فیصلہ کیا اورہم نے کورٹ میں اپنا موقف پیش کیا،کورٹ میں سب سے پہلے میں نے اپنے آ پ کو احتساب کے لیے پیش کیا اور اس کے بعد اپنے ممبران اسمبلی اور وزراء کو احتساب کے لیے پیش کیا،اس حوالے سے حکمرانوں سمیت جن کے نام آئے ہیں وہ خود کو احتساب کے لیے پیش کریں،اسی کے نتیجے میں اصلاح احوال کادروازہ کھلے گا،اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صور ت حال سے آگاہ کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کررہاہے،ان حالات میں کشمیریوں کی پاکستانی قومی اور حکومت سے توقعات ہیں کہ وہ پاکستان میں قومی یکجہتی کے ماحول کو برقراررکھتے ہوئے اپنے اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر مسئلہ کشمیرپر یکجہتی کا مظاہرہ کریں،سینیٹر سراج الحق نے پاکستان کی پارلیمنٹ میں آزاد کشمیرکے مسائل اور حقوق کے حوالے سے جوبا ت کی اس پر آزاد کشمیرکے سارے سیاسی قائدین اور کارکنان ان کے شکرگزار ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرکی آزادی کے لیے ایک بھرپور بین الاقوامی سفارتی مہم کا اہتمام وقت کی ضرورت ہے،انھوںنے کہاکہ آزاد جموںوکشمیراورگلگت بلتستان حقوق دیے جائیں ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جائے،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو بیوروکریسی کے رحم وکرم پر نہ چھوڑا جائے۔دونوں خطوں کو سی پیک میں معقول حصہ دیا جائے۔