سانحہ مال روڈ میں شہید ہونے والے7پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ اداکردی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 14 فروری 2017 13:33

سانحہ مال روڈ میں شہید ہونے والے7پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ اداکردی ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 فروری۔2017ء) سانحہ مال روڈمیں شہید ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین سمیت سانحہ چیئرنگ کراس کے 7 شہید پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ ادا، وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نمازہ جنازہ ایلیٹ ٹریننگ سینٹر بیدیاں روڈ میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف، گورنر رفیق رجوانہ، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی ، وزیرقانون رانا ثنائ اللہ، آئی جی مشتاق احمد سکھیرا، سی سی پی او امین وینس سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداءکے جسد خاکی ایمبولینسوں کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک روزہ سوگ منایا جارہا ہے جس کے تحت صوبے بھرکی تمام سرکاری، نیم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے جبکہ تعلیمی ادارے اور تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔


متعلقہ عنوان :