ْ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخواہ میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا ہے ،ْانجینئر امیر مقام

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی کو اولین ترجیح دیتی ہے ،ْ گفتگو

منگل 14 فروری 2017 13:05

ْ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخواہ میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے معاون خصوصی انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخواہ میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی کو اولین ترجیح دیتی ہے ، پورے ملک کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی ترقیاتی کا موں کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلہ میںکرم تنگی، داسو اور منڈا ڈیم کی تعمیر کے کا م کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے چارسدہ کے عوام کو علاج کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لئے پانچ سو بستروں کے ہسپتال کی منظوری بھی دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :