نیشنل ہائی وے سسی ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین الٹنے سے7 افراد جاں بحق‘ 20 افراد زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 14 فروری 2017 11:21

نیشنل ہائی وے سسی ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین الٹنے سے7 افراد جاں بحق‘ ..

 کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 فروری۔2017ء) نیشنل ہائی وے سسی ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین الٹنے سے 7 افراد جاں بحق جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔کراچی میں نیشنل ہائی وے پرسسی ٹول پلازہ کے قریب مسافروین الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے میں زخمی مسافروں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایس او لنک روڈ محمد ذوالفقار کا کہنا ہے کہ مسافر بس کراچی سے ٹھٹھہ جارہی تھی، جاں بحق افراد میں وین کا ڈرائیور اور ایک خاتون بھی شامل ہے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاہم ابتدائی شواہد کی روشنی میں ایسا لگتا ہے کہ واقعہ گاڑی کا بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :