سانحہ مال روڈ پر لاہور سوگوار‘سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 14 فروری 2017 11:09

سانحہ مال روڈ پر لاہور سوگوار‘سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 فروری۔2017ء) مال روڈ دھماکے پرپوری قوم سوگوار ہے جبکہ لاہور کی فضاءمیں اداسی ہے ، سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہیں۔تعلیمی ادارے ‘کاروباری مراکز‘بازاربند ہیں سرکاری دفاتر‘بنک اور نجی کمپنیوں کے دفاتر اگرچہ کھلے ہیں تاہم حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گنگارام ہسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور وکیلوں کی دوسری تنظیموں نے بھی ایک روز کے سوگ اور عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہوا ہے۔ خودکش حملے کے زخمیوں کومختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق دس کے قریب افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

تحصیل ملکوال کے گاﺅں سندا میں شہید ایس ایس پی زاہد گوندل کے آبائی گھر پرتعزیت کیلئے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

شہیدایس ایس پی زاہد گوندل کے سوگواروں میں بیوہ اور دو بیٹیاں تین سال کی آمنہ اور چھ سال کی عائشہ شامل ہیں۔مال روڈدھماکے میں جاں بحق ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن ریٹائرڈ مبین کے گھربھی تعزیت کے لیے آنے والوں کاتانتابندھاہواہے۔ لوگوں کاکہناہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بلاتفریق آپریشن کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :