چارسدہ میں ہسپتال کی تعمیرکی منظوری،وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کا موں کا آغاز کر دیا ، انجینئر امیر مقام

منگل 14 فروری 2017 11:21

چارسدہ میں ہسپتال کی تعمیرکی منظوری،وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے معاون خصوصی انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخواہ میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی کو اولین ترجیح دیتی ہے ، پورے ملک کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی ترقیاتی کا موں کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلہ میںکرم تنگی، داسو اور منڈا ڈیم کی تعمیر کے کا م کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے چارسدہ کے عوام کو علاج کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لئے پانچ سو بستروں کے ہسپتال کی منظوری بھی دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :