چاول کی برآمدات میں 13.99 فیصد کی کمی

منگل 14 فروری 2017 11:00

چاول کی برآمدات میں 13.99 فیصد کی کمی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) رواں مالی سال 2016-17ء میں ماہ دسمبر کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 13.99 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2016ء کے دوران 16.282 ارب روپے مالیت کے چاول برآمد کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں دسمبر 2015ء کے دوران چاول کی ملکی برآمدات کا حجم 18.930 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح دسمبر 2015ء کے مقابلہ میں دسمبر 2016ء کے دوران چاول کی برآمدات میں 2.648 ارب روپے یعنی 13 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :