بھارت کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ، 3 فوجی شدید زخمی

منگل 14 فروری 2017 01:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) بھارت کی کنٹرول لائن پر بھمبر کے قریب تھوب سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین فوجی شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فوج کے جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔