سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا لاہور بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 14 فروری 2017 00:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر ہونے والے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں اس واقعہ کو وحشیانہ اور شرمناک دہشتگردی کا فعل قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث عناصر انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا کہ اس شرمناک واقعہ میں ملوف عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ سانحہ میں شہید ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے مغفرت کی دعا بھی کی اور کہا کہ اللہ زخمی ہونے والوں کو جلد صحت یاب کرے۔