لاہور دھماکے کے بعد اپنی جان پر کھیل کر کراچی سے آئی خاتون کو ان کے ہوٹل تک بحفاظت پہنچانے والے ٹیکسی ڈرائیور کے سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی منگل 14 فروری 2017 01:13

لاہور دھماکے کے بعد اپنی جان پر کھیل کر کراچی سے آئی خاتون کو ان کے ہوٹل ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری2017ء) لاہور دھماکے کے بعد اپنی جان پر کھیل کر کراچی سے آئی خاتون کو ان کے ہوٹل تک بحفاظت پہنچانے والے ٹیکسی ڈرائیور کے سوشل میڈیا پر چرچے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور دھماکے کے بعد جب ہر جانب افراتفری کا عالم تھا تو ایسے میں کراچی سے آئی ایک خاتون کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ خاتون لاہور کی مال روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں رہائش پذیر تھیں تاہم جب دھماکہ ہوا تو اس وقت وہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں موجود تھیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں انہوں نے اپنی ٹیکسی ڈرائیور کو جب ان کے ہوٹل لے جانے کی درخواست کی تو اس ڈرائیور نے خوفزدہ ہونے کی بجائے اپنی خاتون مسافر کو ان کی مطلوبہ منزل پر لے جانے کی ہامی بھر لی۔ تاہم مال روڈ پر دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے شاہراہ کو مکمل طور پر بند کر رکھا تھا۔ اس صورتحال میں ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون کو اکیلا چھوڑنے کی بجائے اپنی ٹیکسی ایک محفوظ مقام پر پارک کی اور پھر اپنی خاتون مسافر کو بحفاظت ان کے ہوٹل تک پہنچا کر  لوٹا۔ ٹیکسی ڈرائیور کے اس بے لوث اقدام نے خاتون کو یہ سارا قصل سوشل میڈیا پر مجبور کیا جس اب عوام کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے۔