Live Updates

خود کش حملہ اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو نشانہ بنانا چاہتا تھا: تہلکہ خیز انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 14 فروری 2017 00:49

خود کش حملہ اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو نشانہ بنانا چاہتا تھا: ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری2017ء) انکشاف ہوا ہے کہ خود کش حملہ اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے دل اور صوبہ پنجاب کے دارلخلافہ لاہور کو ایک مرتبہ پھر سے نشانہ بنا دیا گیا۔ دہشت گردوں نے لاہور کی مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر جاری احتجاجی مظاہرے کو نشانہ بنایا جس کے باعث آخری اطلاعات موصول ہونے تک 13 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

اس حملے کے حوالے سے اب کچھ نئے اور تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پیر کی شام 5 بجے چئیرنگ کراس کے قریب ہی واقع ایک ہال میں پنجاب کے مئیرز اور ڈپٹی مئیرز سے ملاقات کرنا تھی۔

(جاری ہے)

تاہم وہاں جاری احتجاج کے باعث وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے انہیں مقررہ 5 بجے کے وقت پر آنے سے روک دیا۔

رانا ثناء اللہ نے وزیراعلی سے درخواست کی کہ وہ چئیرنگ کراس سے مظاہرین کے ہٹ جانے تک انتظار کر لیں۔ پولیس کے اعلی افسران کو بھی اسی لیے مظاہرین کے پاس بھیجا گیا تھا تاکہ مظاہرین کو منتشر کیا جا سکے۔ تاہم پھر اسی دوران وہاں موجود خود کش حملہ اور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس حوالے سے ملاحظی کیجیے مزید تفصیلات:

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :