سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ لاھور میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت

دہشتگردی کے اس وحشیانہ اور شرمناک عمل سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے، ان سرگرمیوں میں جو بھی عناصر شامل ہیں وہ انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں،قانون نافذکر نے والے ادار ے اس انسانیت سوزواقعہ میں ملوث افراد کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قرارواقعہ سزا دیں، ایاز صادقاورمرتضیٰ جاوید عباسی کے بیانات

پیر 13 فروری 2017 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) سردار ایاز صادق، سپیکر اورمرتضیٰ جاوید عباسی، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی صوبائی اسمبلی پنجاب کے سامنے مال روڈ لاھور پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت۔دھماکے کے نتیجے میں قمیتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

(جاری ہے)

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے اس وحشیانہ اور شرمناک عمل سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ان سرگرمیوں میں جو بھی عناصر شامل ہیں وہ انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے قانون نافذکر نے والوں اداروں سے کہا کے وہ اس انسانیت سوزواقعہ میں ملوث افراد کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قرارواقعہ سزا دیں۔ اٴْن کی دہشتگردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدری اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دٴْعا۔