چارسدہ پولیس اہلکاروں کوبہترکارکردگی پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازاگیا

پیر 13 فروری 2017 23:21

پشاور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خوا ناصر خان دُرانی نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں چارسدہ پولیس اہلکاروں کو پولیس کی وردیوں میں دہشت گردی کا ایک بہت بڑا منصوبہ ناکام بنانے پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا.گرفتار دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان فضل اللہ گروپ سے تھا۔

یہ گروپ پہلے بھی متعدد دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث رہا ہے جسمیں HC سجاد کی ٹارگٹ کلنگ،HC ظاہر شاہ پر حملہ، صوابی کورس میں وسیم جان کی ٹارگٹ کلنگ، 2014 میں پولیس وین پر حملہ جسمیں 6 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی ناصر خان دُرانی نے چارسدہ پولیس کی بے انتہا دلیری اور جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چارسدہ کو بڑی تباہی سے بچا کر جوناقابل فراموش کارنامہ سرانجام دیا ہے اس سے عوام کا پولیس پر اعتماد مزید بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچاکر صوبے کے روایتی امن اور بھائی چارے کے قیام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ اور انعام یافتہ گان پر زور دیا کہ دہ دہشت گردوں کے خلاف اپنی کاروائیوں میں مزید تیزی لاکر کامیابیوں کے سلسلے کو آگے بڑھائیں۔ اس موقع پر آئی جی پی نے کاروائی یں حصہ لینے والوں پولیس اہلکاروں ہیڈ کانسٹیبل مروت خان اور کانسٹیبلان محمد سراج اور عبدالقادرمیں نقد انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :