کوہاٹ استرزئی پولیس نے سہولت کار کو اسلحہ اوربم و بارود سمیت گرفتار کرلیا

پیر 13 فروری 2017 23:21

کوہاٹ۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) کوہاٹ استرزئی پولیس نے سہولت کار کو اسلحہ اوربم و بارود سمیت گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ استرزئی انسپکٹر کیڈٹ ناظر حسین کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم مظہر علی نے شیر کوٹ کے علاقہ جب گبرو میں واقع جاسمین نامی شخص کے گھر میں پناہ لے رکھی ہے۔

(جاری ہے)

اس اطلاع کی تصدیق کے بعد انہوں نے پولیس نفری کے ہمراہ مبینہ گھر پر چھاپہ مارا جہاں روپوش اشتہاری مجرم پولیس کی آمد سے قبل فرار ہوگیا تھا۔تاہم پولیس نے تلاشی کے دوران پانچ دستی بم،پانچ ڈیٹونیٹر،بیس گرام بارود ،ایک رائفل اور چالیس عدد کارتوس برآمد کرکے اشتہاری کو پناہ و اسلحہ اور دیگر سہولت فراہم کرنے والے ایک سہولت کار جاسمین کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے بم و بارود اور ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار سہولت کار کو فوری طور پر تھانہ استرزئی منتقل کردیا جہاں تفتیشی ٹیم زیر حراست ملزم سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :