Live Updates

عدالت عمران خان کے میڈیا ٹاکس پرنہیں،شواہد پر فیصلہ کریگی،امیرمقام

پیر 13 فروری 2017 23:21

پشاور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ پانامہ کیس زیرسماعت ہے ،عمران خان کواس کیس پرسیاست چمکانے کی کوئی ضرورت نہیں،عدالت عمران خان کے میڈیاٹاکس پرنہیںشواہدپرفیصلہ کریگی۔انہوںنے کہاکہ دلچسپ بات ہے تحریک انصاف کی جودرخواست زیرسماعت تھی اس میں معاملے کی تحقیق کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام کی استدعا کی گئی تھی مگرجب عدالت عالیہ نے تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کی تجویزپیش کی توتحریک انصاف نے اسے نامنظورکردیاجو عمران خان کے حسب معمول دوہرے معیارکاثبوت ہے۔

انہوںنے کہاکہ پانامہ اپنی موت آپ مرجائیگامگرمجھے فکراس بات کی لاحق ہے کہ پانامہ کے خاتمے کے بعدعمران خان پھرہچکی لیتے ہوئے سیاسی ساکھ کوبرقراررکھنے کیلئے کس پنڈورے کاانتخاب کرینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہوںنے طاہرخان عمرزئی اورمیاںعالمگیرشاہ کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں کرم تنگی ڈیم، داسو ڈیم، منڈاڈیم وغیرہ موجودہ وفاقی حکومت کے دور اقتدارمیںان منصوبوںپرکام برق رفتاری سے جاری ہیں۔انہوںنے کہاکہ منڈاڈیم کے صوبہ خیبرپختونخواپردوررس اثرات مرتب ہوںگے جونہ صرف 765میگاواٹ بجلی پیداکریگی بلکہ چارسدہ اورنوشہرہ میںسیلاب کے خطرات ختم ہوجائیںگے۔صحافیوںکے سوالات کے جواب میں انجینئرامیرمقام نے کہاکہ چارسدہ میںپارسپورٹ دفترکاقیام بھی وفاقی حکومت کامرہون منت ہے جبکہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے چارسدہ میں500بستروںپرمشتمل ہسپتال کے قیام کی بھی منظوری دی ہے۔انہوںنے کہاکہ اقتصادی راہداری کے مخالفین آج خوداقتصادی راہداری کے ثمرات کے نغمے گارہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :