لاہور بم دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک ریٹائرڈ کیپٹن مبین احمد کا تعلق کوئٹہ سے تھا

پیر 13 فروری 2017 23:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) لاہور بم دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک ریٹائرڈ کیپٹن مبین احمد کا تعلق کوئٹہ سے تھا اور ابتدائی تعلیم کوئٹہ میں ٹیکنیکل سکول سے حاصل کی اور 2012ء میں ایس ایس پی آپریشن بن کر کوئٹہ میں تعینات ہوئے اس کے بعد ایس ایس پی انویسٹی گیشن رہے اور بعد میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے 3سال مدت پوری کرنے کے بعد ان کا تبادلہ لاہور ہوگیا جہاں پر وہ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کی ذمہ داری نبھارہے تھے کہ بم دھماکے میں شہید ہوگئے ان کے ہمراہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیاض احمد سنبل بھی کوئٹہ آئے تھے جو 8اگست 2013ء کو پولیس لائن میں ہونے والے خود کش حملے میں شہید ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :