Live Updates

تحریک انصاف بلوچستان کا کوئٹہ اور لاہور بم دھماکوں کی مذمت ، انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

پیر 13 فروری 2017 23:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی سربراہ سردار یار محمد رند نے کوئٹہ اور لاہور میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امن کی بحالی کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے حالانکہ لاہور میں 7فروری کو الرٹ جاری کیا گیا تھا اس کے باوجود سیکورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے پولیس کے بہادر افسران اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے سربراہ سمیت عام شہری زندگی کی بازی ہار گئے اور درجنوں شہری اور اہلکار زخمی ہوئے ہیں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کیلئے حقیقی معنوں میں اقدامات اٹھائیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرکے بلوچستان اور پاکستان کر پر امن خطہ بنایا جاسکے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکی ہے انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور عوام کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں انہیں صرف اقتدار کی ہوس ہے انہوں نے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خاندانوں کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطاء فرمائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات