صوبائی وزیرصحت رحمت صالح بلوچ کی کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت

پیر 13 فروری 2017 23:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کوئٹہ بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اپنے جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ دھماکہ انتہائی قابل مذمت ہے دھماکہ میں شہید ہونے والے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے کمانڈر عبدالرزاق اورعبدالمجیدنے اپنی جانوں نذرانہ پیش کرکے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا جس پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں ہمارے جانوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے کہا کہ شہید عبدالرزاق ایک فرض شنا س اور بہادرسپاہی تھے اور نے دوران سروس ہمیشہ فرض کو اولین جانتے ہوئے سینکڑوں بار کوئٹہ شہر کو تباہی سے بچایا اور آج ایک بار پھر اپنی جان کی پروا کئے بغیر انہوں نے سینکڑوں گھروں کو ویران ہونے سے بچا لیا ہماری شہداء کی قربانیاں بلوچستان میں امن کا سورج طلوع کرنے کا بعض بنیں گی۔

متعلقہ عنوان :