بلوچستان ، سینیٹرز ،اراکین صوبائی اسمبلی سمیت ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین اورسیاسی رہنمائوں کا کوئٹہ اور لاہور بم دھماکوں کی مذمت

دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں خون کی ہولی کھیلنے والوں کی کوئی حمایت نہیں کرسکتا ،حکومت حملوں میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں،رہنما

پیر 13 فروری 2017 23:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) بلوچستان کے سینیٹرز ،اراکین صوبائی اسمبلی سمیت ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین ،سیاسی رہنمائوں نے کوئٹہ اور لاہور میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں خون کی ہولی کھیلنے والوں کی کوئی حمایت نہیں کرسکتا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان حملوں میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر و سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر ،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی ،صوبائی نائب صدر ملک یٰسین کاکڑ ،چیئرمین نوکنڈی سردار عرض محمد بڑیچ ،ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ کے چیئرمین عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر ملک نعیم خان بازئی ،پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری نصیب اللہ بازئی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ساجد قادر جسکانی ،جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے قائمقام امیر مولانا عبدالقادر لونی ،مرکزی ترجمان سید عبدالستار شاہ چشتی ،مولانا محمود الحسن قاسمی ،قاری مہر اللہ سمیت دیگر قائدین ،چاغی میں خلجی قبائل کے سربراہ سردار عبدالرحیم خلجی ،انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا سمیت دیگر نے کوئٹہ اور لاہور میں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے انسانی کہلانے کے لائق نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی مذہب ہے جو بے گناہ انسانوں کا ناحق خون بہاتے ہیں کیونکہ اسلام کسی بھی بے گناہ انسان کے خون کو بہانے کی ناحق اجازت نہیں دیتا دھماکہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ ان بم دھماکوں میں ملوث عناصر پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں کیونکہ ان دھماکوں میں ملوث عناصر ملک دشمن قوتوں کی کارستانی ہے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ان دھماکوں میں ملوث انسانی جانوں سے کھیلنے والے مجرموں کو سرعام پھانسی پر لٹکائیں کیونکہ یہ کسی رعایت کے مستحق نے انہوں نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے انہیں جوار رحمت میں جگہ دینے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔