کوئٹہ، مردم شماری کے حوالے سے 18 فروری کوقبائلی جرگہ ہو گا

پیر 13 فروری 2017 23:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) بلوچستان میں15 مارچ سے شروع ہونیوالی مردم شماری کے حوالے سے 18 فروری کوقبائلی جرگہ ہو گا جس میںمختلف سیاسی جماعتیں اور قبائلی عمائدین شرکت کرینگے تاہم اس جرگے میں صوبے کے اہم سیاسی جماعتیں شرکت نہیں کرینگے تفصیلات کے مطابق قبائلی وسیاسی رہنماء حاجی لشکری رئیسانی کی صدارت میں18 فروری کو ساراوان ہائوس میں مردم شماری کے حوالے سے قبائلی جرگہ منعقد ہوگا جس میں صوبے کے سیاسی وقبائلی عمائدین شرکت کرینگے تاہم18 فروری کو ہونیوالے جر گے میں صوبے کے اہم سیاسی جماعتیں پشتونخواملی عوامی پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی،جمعیت علماء اسلام، جمعیت علماء اسلام نظریاتی اور دیگر سیاسی وقبائلی عمائدین شرکت نہیں کرینگے

متعلقہ عنوان :