وزیراعظم محمد نوازشریف کا کوئٹہ میں بم کو ناکارہ بنانے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 13 فروری 2017 23:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے سریاب روڈ کوئٹہ میں بم کو ناکارہ بنانے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔