شہید ڈی آئی جی ٹریفک نے اپنی زندگی کے آخری روز ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والے محمد جاوید کو پروموشنل بیجز لگائے

پیر 13 فروری 2017 23:14

شہید ڈی آئی جی ٹریفک نے اپنی زندگی کے آخری روز ڈی ایس پی کے عہدہ پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) ڈی آئی جی ٹریفک سید احمد مبین نے اپنی زندگی کے آخری روز ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والے محمد جاوید کو پروموشنل بیجز لگائے۔تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز لاہور میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونیوالے ڈ ی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن(ر)سیّد احمد مبین نے اپنی زندگی کے آخر ی روز انسپکٹر رینک سے ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والے محمد جاوید کو پروموشنل بیجز لگائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی سکیورٹی عبادت نثار بھی موجود تھے ۔ڈی آئی جی ٹریفک نے اس موقع پر کہا کہ امید ہے کہ محمد جاوید نے جس طرح بطور انسپکٹرنیک نیتی اور ایمانداری سے فرائض سرانجام دیئے ہیں اسی طرح مستقبل میں بھی فرض شناسی سے خدمات سرانجام دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق محمد جاوید 1985میں بطور ٹی اے ایس آئی محکمہ پولیس میں بھرتی ہوئے جو 2005میں ترقی پا کر انسپکٹر بن گئے۔ ا ب ان کی ترقی بطور ڈی ایس پی کر دی گئی ہے اور ڈی ایس پی اچھرہ سرکل تعینات ہوگئے ہیں ۔محمد جاوید کی آخری پوسٹنگ سٹی ٹریفک پولیس میں بطور انچارج سیکٹر گرین ٹائون تھی۔

متعلقہ عنوان :