وزیرِ داخلہ چوہدری نثا رسے سابق وزیرِاعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی ملاقات، ملکی مجموعی خصوصاً بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال

پیر 13 فروری 2017 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سابق وزیرِاعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی صورتحال خصوصاً بلوچستان میں امن و امان، مفاہمتی عمل اور انتظامی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس دوران وزیرِ داخلہ کی جانب سے ڈاکٹر عبدالمالک کی بطور وزیرِاعلیٰ بلوچستان خدمات کی تعریف کی گئی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے اپنی گفتگو میں کہاکہ جغرافیائی لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے کے سربراہ ہونے کے ناطے آپ نے جو حکومتی اور انتظامی روایات قائم کیں وہ نہ صرف قابلِ تحسین ہیں بلکہ قابلِ تقلید ہیں۔ نیشنل پارٹی اب بھی حکومتی اتحاد کی اہم جماعت ہے اور اہم اتحادی ہونے کے ناطے ہمیں مل کر ان روایات کو آگے بڑھانا ہوگا تاکہ صوبہ اور اس کے عوام امن و ترقی کا سفر جاری رکھ سکیں۔