پاکستان کا ایل او سی کے بھمبر سیکٹر پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب، متعددبھارتی سورمائوں کی ہلاکت کی اطلاعات

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3پاکستانی فوجی شہید ہوئے ، آئی ایس پی آر

پیر 13 فروری 2017 23:13

پاکستان کا ایل او سی  کے بھمبر سیکٹر پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کی،اس کے نتیجے میں متعدد بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں تین پاکستانی فوجی شہید ہو گئے ۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی ۔ پاکستان کی جوابی کاروائی میں متعدد بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔