وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر اور سخت کرنے کی ہدایت

پیر 13 فروری 2017 23:00

کوئٹہ۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے لاہور بم دھماکے کے بعد کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر اور سخت کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے آئی جی پولیس بلوچستان کو حفاظتی اقدامات کا ازسر نو جائزہ لے کر عوام کے جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے عوامی ،حساس مقامات اور تجارتی مراکز میں سیکورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کرنے، گشت میں اضافہ اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی کے نظام کو مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :