گوجرانوالہ،پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈکامرس کی جی ایم سوئی گیس سے ملاقات

پیر 13 فروری 2017 22:52

گوجرانوالہ۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈکامرس عمران خالد بٹ نے جی ایم سوئی گیس فیصل طیب سے ملاقات کی اور پی پی91میں محلہ اسلام پورہ،عرفات کالونی،مجاہد پورہ،مسلم بازار،حیدری روڈ،فیصل کالونی اورملحقہ آبادیوں میں گیس پریشرکم ہونے سے علاوہ مکینوں کی پریشانی بارے آگاہ کیا ،جس پرجی ایم نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم نے دوٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو سروے کرنے کے بعد گیس پریشربڑھا دیں گے، اس موقع پر چیئرمین محمد لطیف بٹ،ملک خاوربشیر،حنیف مغل،قاری لطیف انصاری،وائس چیئرمین اعجازبلوخاں،وائس چیئرمن محمدحسین کمبوہ اوردیگرمعززین علاقہ بھی موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :