دھماکہ خود کش تھا ، ڈی آئی جی کے گن مین نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش بھی کی ‘ آئی جی پنجاب

پیر 13 فروری 2017 22:49

دھماکہ خود کش تھا ، ڈی آئی جی کے گن مین نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش بھی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ مال روڈ پر ہونے والا دھماکہ خود کش تھا ، ڈی آئی جی کے گن مین نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش بھی کی لیکن اس نے دھماکہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ دھماکہ شام چھ بجکر دس منٹ پر ہوا جو خود کش تھا ۔ انہوں نے کہا کہ خود کش حملہ آور کا ٹارگٹ پولیس کے افسران اور جوان تھے ۔ ڈی آئی جی کے گن مین نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش بھی کی لیکن اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں افسران سمیت چھ اہلکار شہید ہوئے ۔ انہوںنے تصدیق کی کہ دھماکے میں 13افراد شہید ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :