لاہور دھماکہ پاکستان میں سپر لیگ کا فائنل رکوانے کیلئے بھارت کی سازش ہے: دفاعی تجزیہ نگاروں اور عوام کی رائے

muhammad ali محمد علی پیر 13 فروری 2017 22:34

لاہور دھماکہ پاکستان میں سپر لیگ کا فائنل رکوانے کیلئے بھارت کی سازش ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری2017ء) دفاعی تجزیہ نگاروں اور عوام کی رائے میں لاہور دھماکہ پاکستان میں سپر لیگ کا فائنل رکوانے کیلئے بھارت کی سازش ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے دل اور صوبہ پنجاب کے دارلخلافہ لاہور کو ایک مرتبہ پھر سے نشانہ بنا دیا گیا۔ دہشت گردوں نے لاہور کی مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر جاری احتجاجی مظاہرے کو نشانہ بنایا جس کے باعث آخری اطلاعات موصول ہونے تک 8 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

دھماکے کے فوری بعد بھارتی میڈیا نے اپنا زہریلا روپ دکھانا شروع کر دیا ہے اور پاکستان میں سیکورٹی کے خراب حالات کا واویلا کرکے سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہونے سے رکوانے کی سازش شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے دفاعی تجزیہ نگاروں اور عوام کی رائے کہا ہے کہ لاہور دھماکے کے پیچھے یقینی طور پر بھارت ملوث ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے یہ دھماکہ پاکستان میں سپر لیگ کا انعقاد رکوانے کیلئے کروایا ہے۔

بھارت نے ہی 2009 میں سری لنکا کی ٹیم کیخلاف لاہور میں حملہ کروایا تھا جس کے باعث پاکستان میں 2011 کے ورلڈ کپ کے میچز کا انعقاد ممکن نہیں ہو پایا تھا۔ جبکہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں میچ فکسنگ کے اسکینڈل کے پیچھے بھی بھارتی بکیز کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ تمام باتیں واضح کرتی ہیں کہ کیسے بھارت لاہور حملے ملیں ملوث ہے۔