مال روڈ دھماکا، آل پاکستان مینجمنٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کل اسکول بند رکھنے کا اعلان

پیر 13 فروری 2017 22:34

مال روڈ دھماکا، آل پاکستان مینجمنٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کل اسکول بند ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری2017ء) مال روڈ دھماکے کے بعد آل پاکستان مینجمنٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کل اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے دل اور صوبہ پنجاب کے دارلخلافہ لاہور کو ایک مرتبہ پھر سے نشانہ بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں نے لاہور کی مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر جاری احتجاجی مظاہرے کو نشانہ بنایا جس کے باعث 8 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ دھماکے کے بعد آل پاکستان مینجمنٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ آل پاکستان مینجمنٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کل لاہور بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔



متعلقہ عنوان :