سینیٹر رحمان ملک کی لاہور رھماکے کی مذمت

دہشتگردی کے کینسر کو ختم کرنے کیلئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے،انٹرویو

پیر 13 فروری 2017 23:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے لاہور رھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے کینسر کو ختم کرنے کیلئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، حکومت نیشنل ایکشن پلان کی کمزوریوں کو دور کرے، نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں رحمان ملک نے لاہور میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اپنا سرپھر اٹھا رہے ہیں چند دنوں سے چھوٹے چھوٹے واقعات ہو رہے ہیں، حکومت چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنائے اور نیشنل ایکشن پلان کی کمزوریوں کو سامنے لایا جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے فوج کے ہر اقدام کی حمایت کرے گی ہم نے پہلے بھی حمایت کی اب بھی کریں گے۔ (وقار)

متعلقہ عنوان :