کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے لاہور کو لہو لہان کرنے والے دہشت گرد کا نام اور تصویر جاری کر دی

muhammad ali محمد علی پیر 13 فروری 2017 21:52

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے لاہور کو لہو لہان  کرنے والے دہشت گرد ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری2017ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے لاہور کو لہو لہان  کرنے والے دہشت گرد کا نام اور تصویر جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے دل اور صوبہ پنجاب کے دارلخلافہ لاہور کو ایک مرتبہ پھر سے نشانہ بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں نے لاہور کی مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر جاری احتجاجی مظاہرے کو نشانہ بنایا جس کے باعث کئی افراد شہید ہو چکے ہیں۔ واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم تحریک طالبان نے لاہور کو لہو لہان  کرنے والے دہشت گرد کا نام اور تصویر جاری کر دی ہے۔ خود کش حملہ آور کا نام نصر اللہ عرف ذبیح اللہ بتایا گیا ہے۔