لاہور دھماکے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیوک رائٹ کی جانب سے افسوس کا اظہار

muhammad ali محمد علی پیر 13 فروری 2017 21:48

لاہور دھماکے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیوک رائٹ کی جانب سے افسوس کا اظہار
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری2017ء) لاہور دھماکے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیوک رائٹ کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے دل اور صوبہ پنجاب کے دارلخلافہ لاہور کو ایک مرتبہ پھر سے نشانہ بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں نے لاہور کی مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر جاری احتجاجی مظاہرے کو نشانہ بنایا جس کے باعث کئی افراد شہید ہو چکے ہیں۔ اس افسوسناک واقعے پر پاکستان سپر لیگ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز لیوک رائٹ کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ لیوک رائٹ نے لاہور خود کش دھماکے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔