لائن اف کنٹرول پر حملہ پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارتی فوج کا بڑا جانی نقصان ہونے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی پیر 13 فروری 2017 21:24

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری2017ء) لائن اف کنٹرول پر حملے پر پاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ دہشت گرد ریاست بھارت پاکستان کو لہو لہان کرنے کیلئے بزدلانہ وار کرنے پر تل گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں مال روڈ پر خود کش حملے کے بعد بھارتی فوج نے بھی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیز کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں بھمبھیر سیکٹر پر شدید فائر کھول دیا جس کے باعث پاک فوج کے 3 فوجی شدید زخمی ہوگئے۔ تاہم پاک فوج نے بھی بھارتی فوج کے اس بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا ہے اور اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے بھرپور جواب نے بھارتی فوج کا بڑا جانی نقصان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :