مستونگ میں پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

پیر 13 فروری 2017 23:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) مستونگ میں پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایس ایچ او مستونگ قدوس دہوار کی سربراہی میں پولیس نے مستونگ کے علاقے کلی آشکینہ میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر 23کلو بھنگ اور 350گرام چرس برآمد کرلی اور ملزم محمد انور کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :