پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے جعلی مرچیں ، مضر صحت نمک بنانے والی فیکٹریاں سیل

00سو کلو ناقص مرچیں برآمد، تمام پرڈکٹس موقع پر کیے گئے ٹیسٹوں میں فیل ہوئیں، 2017 کے فوڈ لائسنس نا ہونے پر46کو وارننگ نوٹس جاری،ناقص صفائی پر متعدد کو جرمانے کیے گئے ‘ ڈائریکٹر آپریشنز

پیر 13 فروری 2017 22:42

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے جعلی مرچیں ، مضر صحت نمک بنانے والی فیکٹریاں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی کے لیے پنجاب فوٖڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے شہر میں ملاوٹ مافیا ،ناقص اشیاء خوردونوش فراہم کرنے والے والوں کے خلاف کاورائی کرتے ہوئے چوہنگ کے علاقے میں جعلی مرچیں بنانے والا یونٹ پکڑالیا۔ ڈائریکٹر آپریشنزرافیعہ حیدر کے مطابق نیو بلال کالونی کے رہائشی علاقے میں کام کرنے والی ارشد سپائس فیکٹری چوکر، لکڑی کے برادے اور ناقص رنگوں کی ملاوٹ پر سیل کر دی گئی اور 6500کلو ناقص مرچ مصالحے برآمد کر لیے گئے۔

فیکٹری کی تمام پراڈکٹس موقع پر کیے گی ٹیسٹوں میں فیل ہو گئی۔ چوہنگ اڈہ کے ہی علاقے بلال کالونی میں انیس سالٹ ڈیلر کو فوڈ لائسنس نہ ہونے، فوڈ گریڈ نمک اور نان فوڈ گریڈ نمک میں کوئی فرق واضح نہ کرنے ،موقع پر ٹیسٹنگ کے دوران نمک میںآئیوڈین نمک کے پیکج پردرج آئیوڈین کی مقدار کے برابر نہ ہونے، اور پائوں کی سطح پر پروسیسنگ کرنے کے کی وجہ سے سربمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

مزید کارروائی کرتے ہوئے نیو بلال کالونی چوہنگ میں واقع ارشد سپائس گرائنڈنگ یونٹ کوفود لائسنس نہ ہونے،احاطے کی ناقص حالت، پیکنگ اور سٹوریج کے انتہائی ناقص انتظامات،پروڈکشن میں سگریٹ نوشی اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر سربمہر کر دیا۔ چائنہ سکیم لاہورمیں ایم یعقوب (پروڈکشن یونٹ آف مربّہ)کو لائم اورکلر کا فوڈ گریڈ سرٹیفیکیٹ موجود نہ ہونے،فوڈپروسیسنگ پائوں کی سطح پر کرنے،اشیاء کی Traceabilityنہ ہونے،ملازمین کی ناقص جسمانی حالت،جگہ جگہ مکڑی کے جالوں کی موجودگی، گندی دیواروں،صفائی کے ناقص حالات اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر سربمہر کردیا۔

کماہاں پنڈ میں واقع کول کنگ ڈیری سروسز پرائیوٹ لیمیٹڈکواشیاء پر MRDٹیگ موجود نہ ہونے اور انسیکٹ کلر انسٹال نہ ہونے کی وجہ سے 5ہزار روپے ، ایل ایم ڈی سی ہاوسنگ سکیم میں ہنی سٹور کوزائدالمعیاد بوتلیںدوکان میں موجود ہونے کی وجہ سی5ہزار روپے جرمانہ ، ملت چوک میں واقع پاکیزہ نان شاپ کو گندے فریزرز، آٹے کو براہ راست فرش پررکھنے اور نامناسب سٹوریج کی وجہ سی3ہزار روپے ،پرانی انار کلی میں صوفی جی کھوئے والے مرغ چنے اینڈ نان شاپ کو صفائی کے ناقص حالات اور سٹوریج کے ناقص انتظامات کی بنا پر 3ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

مزید کاروائیوں میںانارکلی فوڈ سٹریٹ پر پیراڈائز تکہ شاپ، نیو اسلام آباد ریسٹورنٹ،انارکلی ہوٹل، گوگا نقیبیہ چنے،بسم اللہ فش کارنر،داتا ہجویری ملک شاپ ، شاہدرہ ٹائون میں لاہور سویٹس،حافظ سویٹس لال کھوہ،ماشاء اللہ جنرل سٹور ، نیو تاج محل سویٹس،نعمت شیریں سویٹس اینڈ بیکرز،نیو لُک جوس کارنر، منیر چکن کوزی حلیم ،بابا فرید پان شاپ،الاحمد ملک شاپ ،اچھا ملک شاپ، ٹیپو سلطان روڈ پر فضل ڈیری بٹر (یونٹ)، کماہاں روڈ پر واقع قصرِ اعوان میرج حال،البدر پکوان سنٹر، میاں نصیر مرغ چنے، چمن آئسکریم گجومتہ، ہربنس پورہ موڑ پر عمران نان ٹکی والا، راوید ٹی سٹال،داتا گنج بخش پکوان سنٹر، میجر نان شاپ،بے مثال چنے، گھوڑے شاہ روڈ پر واقع تصویر فنگر چپس، فیض عالم نان شاپ، عمران کولڈ کارنر، حسن کریانہ سٹورکو بہتری کے لیے اور فوڈ لائسنس بنوانے کے لیے احکامات جاری کیے۔

ایل ایم سی ہاوسنگ سکیم میں قادری نان شاپ،عمران سٹور ،رائوف پان شاپ،میاں پان شاپ ،فلیور نان شاپ،میاں جنرل سٹور، ٹیپو سلطان روڈ پر فضل ڈیری بٹر (یونٹ)،قادری نان شاپ،مزید ملت چوک میں بابر مرغ چنے،ربی جنرل سٹور، رضوان برادر پان شاپ،طارق جنرل سٹور، کشمیری ہوٹل، لاہوری نان چنے، مہر پان شاپ،رانا ملک شاپ اور امین چنے والاکوصفائی کے حالات بہتربنانے اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :