سینیٹرسراج الحق کی طرف سے لاہور دھماکہ کی مذمت

پیر 13 فروری 2017 22:42

سینیٹرسراج الحق کی طرف سے لاہور دھماکہ کی مذمت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لاہور دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین سمیت دھماکہ میں شہید ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بھی دھماکہ کی شدید مذمت اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :