خود کش دھماکے کے بعد جیو فینسنگ وہیکل جائے وقوعہ پر پہنچا ئی گئی ،سیف سٹی پراجیکٹ کا بھی پہلا امتحان

جیو فینسنگ وہیکل کے ذریعے تمام موبائل کالز کا ریکارڈ حاصل کرکے انکی تفتیش کی جائیگی

پیر 13 فروری 2017 22:41

خود کش دھماکے کے بعد جیو فینسنگ وہیکل جائے وقوعہ پر پہنچا ئی گئی ،سیف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے خود کش دھماکے کے بعد جیو فینسنگ وہیکل جائے وقوعہ پر پہنچا ئی گئی،جیو فینسنگ وہیکل کے ذریعے تمام موبائل کالز کا ریکارڈ حاصل کرکے انکی تفتیش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مال روڈ پرسیف سٹی پراجیکٹ کے تحت کیمرے نصب کئے جا چکے ہیں اور دھماکہ کرنے والے دہشتگرد اور اس کے سہولت کاروں کی شناخت کیلئے اس پراجیکٹ کا پہلا امتحان ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :