دھماکے کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی

چھٹی کر کے گھروں کو جانے والے ڈاکٹروں،پیرا میڈیکل سٹاف کو گھروں سے واپس بلایا گیا

پیر 13 فروری 2017 22:28

دھماکے کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء)مال روڈ پر دھماکے کے فوری بعد پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی طرف سے تمام سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ صاحبان کو ایمر جنسی کے حوالے سے فوری آگاہ کیا گیا ۔ ہسپتالوں کی انتظامیہ نے چھٹی کر کے گھروں کو جانے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو فوری واپس بلوا لیا جبکہ ایمر جنسی میں استعمال ہونے والی ادویات کاوافر مقددار میں انتظام کر لیا گیا ۔