آرمی چیف کا لاہور میں دہشتگردی کے واقعے میں بیگناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج کا اظہار

آرمی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو سول انتظامیہ سے بھر پور تعاون کی ہدایت

پیر 13 فروری 2017 22:23

آرمی چیف کا لاہور میں دہشتگردی کے واقعے میں بیگناہ انسانی جانوں کے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں دہشتگردی کے واقعے میں بیگناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے آرمی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو سول انتظامیہ سے بھر پور تعاون کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں دہشتگردی کے واقعے میں بیگناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج کا اظہار کیا ہے ۔ آرمی چیف نے مقامی آرمی کمانڈر اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو ہسپتالوں میں پہنچانے اور اس وحشیانہ واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری میں سول انتظامیہ کی بھر پور مدد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :