جعلی وغیر معیاری ادویات کے کاروبار میں ملوث مافیاکو انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘ شہباز شریف کا ٹویٹ

جعلی و غیر معیاری ادویات کی تیاری وفروخت میں ملوث افراد کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی ،قانون کے مطابق کارروائی ہوگی معیاری ادویات تیار اور سپلائی کرنے والوں کی بھر پورحوصلہ افزائی کی جائے گی‘وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 13 فروری 2017 22:01

جعلی وغیر معیاری ادویات کے کاروبار میں ملوث مافیاکو انسانی زندگیوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ ڈرگ ایکٹ میں ترامیم کا مقصد جعلی وغیرمعیاری ادویات کی تیاری و فروخت کو روکنااوراس گھناؤنے کاروبار کا مکمل خاتمہ ہی-جعلی وغیر معیاری ادویات کے کاروبار میں ملوث مافیاکو کسی صورت انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی-غریب مریض کا جعلی اور غیر معیاری ادویات کے استعمال سے مرنا ایسا ہی ہے جیسے کوئی معصوم بندوق کی گولی سے مارا جائے -وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ معیاری ادویات تیار اور سپلائی کرنے والوں کی بھر پورحوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ جعلی و غیر معیاری ادویات کی تیاری وفروخت میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی اورقانون کے مطابق اس مافیا کے خلاف کارروائی جاری رہے گی-جعلی و غیر معیاری ادویات کی تیاری وفروخت کے گھنائونے کاروبار کوہر صورت ختم کریں گے -انہوںنے کہا کہ معیاری ادویات ہر مریض کا حق ہے اوریہ حق انہیںہر صورت دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صوبے سے جعلی اور غیر معیاری ادویات کا کالا دھندا ہر قیمت پر بند کرائیں گے اورکسی کو ادویات کے نام پر زہرتیار یافروخت کرنے نہیں دیں گے۔