لیاقت یونیورسٹی جامشورو کا 16واں کانووکیشن 25 فروری کو ہوگا

پیر 13 فروری 2017 21:55

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کا 16واں کانووکیشن ہفتہ 25 فروری 2017ء کو صبح ساڑھے 10 بجے یونیورسٹی کے لطیف ہال میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

جامعہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندہ محمد زبیر تقریب کی صدارت کرینگے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرینگے۔